Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مکہ ریجن میں بدھ سے جمعے تک بارش کا امکان 

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے احتیاطی تدابیر کی پابندی کی جائے ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ بدھ سے جمعے تک مکہ مکرمہ ریجن میں بارش کا امکان ہے‘۔ 
سبق ویب  کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے’ مکہ مکرمہ شہر، طائف، الجموم، الکامل، اضم، العرضیات، میسان، جدہ، بحرۃ، رابغ اور خلیص بارش کی زد میں ہوں گے‘۔ 
شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ‘ وہ بارش کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں‘۔
شہری دفاع کا مزید کہنا ہے’بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوسکتا ہے علاوہ ازیں پہاڑی اورمیدانی علاقوں میں پانی کی گزرگاہوں کے قریب جانے سے احتیاط برتی جائے۔
ہائی ویزے پرسفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: