Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

 دمام : ورلڈ کلب ہینڈ بال چیمپئن شپ سپر گلوب 2023  کا آغاز

چیمپئن شپ میں بحرین، ارجنٹائن اور سپین کی بین الاقوامی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں ورلڈ کلب ہینڈ بال چیمپئن شپ سپر گلوب 2023 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 12نومبر تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں 12 کلب شرکت کر رہے ہیں۔

سعودی عرب  چوتھی مرتبہ ہینڈ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ فوٹو واس

چیمپئن شپ کے افتتاحی روز سعودی الخلیج کی ٹیم کو تیسرے گروپ مقابلوں میں جرمنی کے میگڈے برگ سے 20-29 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مصر کی الاحلی ہینڈ بال کلب نے پہلے ہی دن سعودی النور ٹیم سے کھیلتے ہوئے 20-38  پوائنٹس سے مقابلہ جیت لیا۔

چیمپئن شپ کے افتتاحی روز جرمنی کی ٹیم کی 20-29 سے کامیابی۔ فوٹو انسٹاگرام

چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے دیگر بین الاقوامی کلبوں میں بحرین، ارجنٹائن اور سپین کی ٹیمیں شامل ہیں۔
سعودی عرب مسلسل چوتھی مرتبہ ورلڈ کلب ہینڈ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔

شیئر: