Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

شاہ سلمان کے نام جنوبی سوڈان کے صدر کا مکتوب

شاہ سلمان کے لیے مکتوب سعودی وزیر خارجہ کو پیش کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جنوبی سوڈان کے صدر جنرل سلفا کیر میاردیت کا مکتوب موصول ہوا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق مکتوب کا تعلق باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل  کے بارے میں یکجہتی بڑھانے کی تدابیر، دونوں دوست ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مضبوط بنانے کی حکمت عملی کے  حوالے  سے ہے۔
جنوبی سوڈان کے وزیر انسانی امور نے جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے دفتر خارجہ میں ملاقات کرکے مکتوب پیش کیا۔
انہوں نے اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات حاضرہ اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی بن عبداللہ الصالح بھی موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: