Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

شاہ سلمان کو جمہوریہ مالی کے عبوری صدر کا مکتوب موصول

سعودی وزیر خارجہ سے مالی کے ہم منصب نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جمہوریہ مالی کے عبوری صدر کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق مالی کے وزیر خارجہ عبداللہ جوب نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے دفتر خارجہ ریاض میں بدھ کو ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا ہے۔

دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر دونوں وزرا نے مملکت اور مالی کے دو طرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیاگیا۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔ 

شیئر: