Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

الاطاولہ میں ساتواں ثقافتی میلہ شروع

’قدیم رویات کی پابندی کرتے ہوئے دلہن کو رخصت کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الاطاولہ میں ساتواں ثقافتی میلے شروع ہوگیا ہے جہاں قدیم روایات اور تہذیب کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے میں قدیم رویات کی پابندی کرتے ہوئے دلہن کو رخصت کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
انتظامیہ نے حاضرین کی دلچسپی کے لیے شادی بیاہ کی قدیم کو روایات کو اجاگر کرنے کے لیے دلہن کو سجایا، اسے اونٹ پر بٹھایا اور ڈھول بجاتے ہوئے رخصت کیا ہے۔
روایات کے مطابق حاضرین میں روایات  کے مطابق القرا نامی پکوان تقسیم کیا جس کے بعد رقص پیش کیا گیا اور بعد ازاں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
میلے میں حاضرین کو قدیم طریقے کی کاشت کاری  دکھائی اور بیت بازی کا بھی اہتمام کیا۔
میلے کا انعقاد علاقے کے اکابرین اور معزز شخصیات کے زیر اہتمام منعقد ہوا ہے جو حاضرین کی ضیافت کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔

شیئر: