Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

انڈونیشی ملازمہ سونے کا قیمتی سیٹ تحفے میں ملنے پر خوشی سے نہال

سعودی خاندان کی جانب سے انڈونیشی ملازمہ کو سونے کا قیمتی سیٹ تحفے میں دیا ہے۔ اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈونیشی ملازمہ قیمتی تحفہ ملنے پر خوشی سے نہال ہے۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری نے گھریلو ملازمہ ’میری‘ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
انڈونیشی ملازمہ میری الاحسا کے ایک قریے میں العطیہ فیملی کے یہاں 30 برس سے کام کررہی ہیں۔ 
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خادمہ کچن میں میں کام میں مصروف ہے اس دوران فیملی کا ایک ممبر پوچھتا ہے آپ کیا کررہی ہیں؟۔
گھریلو خادمہ کو وہ اپنے ہمراہ زیورات کے ایک شو روم میں لے گیا اور کہا کہ اپنی پسند کا سیٹ منتخب کریں۔ 
انڈونیشی ملازمہ سونے کا تحفہ ملنے پر حیرت زدہ رہ گئی اور کہا کہ ’یہ تو بہت قیمتی ہے‘۔
جس پر سعودی شہری نے کہا کہ ’یہ آپ کے لیے سستا ہے۔  یہ سیٹ میری والدہ کی طرف سے آپ کے لیے تحفہ ہے‘۔

شیئر: