Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سری لنکا میں عرب گیسٹ ہاؤس جہاں سعودی کھانے ملتے ہیں

سری لنکا کی خاتون شیف نے سعودی عرب سے وطن واپسی پر اپنے گھر کے ایک حصے کو عرب گیسٹ ہاؤس بنا دیا جو سری لنکا میں سعودی سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ 
العربیہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون شیف شیریں نے بتایا کہ ’سات سال سعودی عرب میں گزارے۔ اب عرب سیاحوں کو سعودی پکوان الکبسہ، المقلوبہ، بریانی اور قہوہ پیش کر رہی ہوں۔‘
شیریں نے بتایا کہ ’گیسٹ ہاؤس میں سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک سے آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم عربی قہوہ پیش کر کے کیا جاتا ہے جس کے بعد سعودی پکوان تیار ہوتے ہیں۔‘
سری لنکن شیف کا کہنا ہے کہ ’جو سعودی سیاح  یہاں آتے ہیں۔ ہماری سروس اور پکوانوں کی تعریف کیے بنا نہیں رہ پاتے اور مہمانوں کی بک میں اپنے تاثرات درج کرتے ہیں۔‘
سری لنکن خاتون نے بتایا کہ ’انہوں نے سعودی عرب، عمان، اردن، قطر اور فلسطین سمیت عرب ممالک سے آنے والے سیاحوں کے تاثرات درج کرنے کا بھی اہتمام کیا ہے۔ مہمانوں کی طرف سے ملنے والے تحائف بھی سنبھال کر رکھے ہیں۔‘
خاتون شیف کے مطابق ’گیسٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں عربی فرشی نشست کا اہتمام ہے جہاں سیاح بالکو نی سے کھیتوں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔‘

شیئر: