Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جمعے کو سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

21 قیراط ایک  گرام سونے کی قیمت 206.88 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو بھی سونے کےنرخوں میں اضافہ جاری رہا۔ 21 قیراط ایک  گرام سونا 206.88 ریال میں فروخت ہوا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  236.43 ریال، 22 قیراط کی  216.73 اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 177.32 ریال ریکارڈ کی گئی۔
جمعے کو سعودی عرب میں  21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1986 ریال، 22 قیراط کی 2080.58 اور 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت  2269.72 ریال رہی۔
ورلڈ گولڈ مارکیٹ میں بھی جمعے کو سونے کے نرخوں میں اضافہ  ہوا۔ ایک اونس سونے کی قیمت  1961 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: