Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سلیبریٹیز اور ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد ’تھریڈز‘ کیوں جوائن کر رہی ہے؟

لانچ ہونے کے پانچ دن کے اندر 10 کروڑ لوگوں نے ٹھریڈ پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
مشہور شخصیات، قانون ساز، برانڈز اور سوشل میڈیا صارفین بڑی تعداد میں ٹوئٹر کی حریف سوشل میڈیا ایپلی کیشن تھریڈز جوائن کر رہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اصل سوال یہ ہے کیا یہ صارفین تھریڈز سے جُڑے رہیں گے؟
پیر کو انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز کی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ لانچ ہونے کے پانچ دن کے اندر 10 کروڑ لوگوں نے ٹھریڈ پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
بالٹی مور کی این کولمین بھی ان دس کروڑ افراد میں سے ایک ہے جنہوں نے تھریڈز پر اکاؤنٹ بنایا ہے۔
50 برس کی این کولمین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک کامیڈین کی جانب سے تھریڈز کے بارے میں سننے کے بعد انہوں نے اکاؤنٹ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ٹوئٹر پسند ہے اور گزشتہ 10 برس سے یہ ایپ استعمال کر رہی ہیں، حتیٰ کہ ان کا اپنے شوہر سے رابطہ بھی ٹوئٹر پر ہوا تھا۔
لیکن این کولمین جو کہ روشن خیال ہیں، ایلون مسک کے سیاسی نظریات اور ٹوئٹر میں کی جانے والی نئی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک نئے پلیٹ فارم کی تلاش میں تھیں۔
انہوں نے سوشل نیٹ ورک ماسٹوڈان بھی استعمال کیا تاہم ان کو یہ تھوڑا سا پیچیدہ لگا۔
این کولمین کی خواہش ہے کہ ان کو اپنے ٹوئٹر کے فولوؤرز تھریڈز پر مل جائیں گے۔
28 برس کے مائیکل ایوانکو نے کہا ہے کہ کچھ سال قبل ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد انہوں نے زیادہ ٹوئٹر استعمال نہیں کیا۔
انہوں نے گزشتہ ہفتے تھریڈز پر اکاؤنٹ بنا لیا تھا اور اب وہ زیادہ صارفین کے ساتھ کنیکٹ ہیں۔

ٹوئٹر نے تھریڈز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے امید ظاہر کی ہے کہ تھریڈز ایک ارب صارفین کے اکاؤنٹس کا ٹارگٹ مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر نے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کو نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز لانچ کرنے پر دھمکی آمیز خط بھیجا ہے جس میں اس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
کریئیٹیو ایجنسی میکانزم کے چیف سوشل آفیسر برینڈن گاہم کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ تھریڈز کتنا کامیاب ہو گا۔
یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ انفلوئنسر کیسے تھریڈز کو استعمال کریں گے؟

شیئر: