Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کے لیے ٹویٹس پڑھنے کی حد مقرر کرنے کا اعلان

ایلون مسک نے اعلان کیا کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو ایک دن میں 10 ہزار پوسٹس تک رسائی حاصل ہوگی۔ فوٹو: اے ایف پی
دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ صارفین کے ٹویٹس پڑھنے کی حد پر پابندی عائد کرنے جا رہے ہیں۔
ایلون مسک نے اتوار کو اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ابتدائی طور پر تصدیق شدہ اکاؤنٹس ایک دن میں 6 ہزار پوسٹس پڑھ سکتے تھے جبکہ غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے بھی حد مقرر کی جائے گی جو یومیہ 600 پوسٹس پڑھ سکیں گے جبکہ نئے غیرتصدیق شدہ صرف 300 پوسٹس تک محدود رہیں گے۔
جبکہ چند ہی گھنٹوں بعد ایک اور پوسٹ میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے یہ حد بڑھا کر 10 ہزار پوسٹس تک کر دی گئی ہے، غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس ایک دن میں ایک ہزار پوسٹس پڑھ سکیں گے جبکہ نئے غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹس کو یومیہ 500 پوسٹس تک رسائی حاصل ہو گی۔
اس سے قبل ٹوئٹر نے اعلان کیا تھا کہ ٹویٹس پڑھنے یا دیکھنے کے لیے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنانا لازمی ہوگا تاہم جمعے کو ایلون مسک نے کہا کہ ایسا صرف ایمرجنسی کی صورتحال میں عارضی طور کیا گیا ہے۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سینکڑوں ادارے یا اس سے بھی زیادہ ٹوئٹر سے مواد حاصل کرتے ہیں جس سے صارفین کے ٹوئٹر استعمال کرنے کے تجربے پر منفی اثر پڑ رہے ہیں۔

شیئر: