خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال نے تجویز دی ہے کہ شرپسندوں نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تقاریر کی وجہ سے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا اس لیے ان (رہنماؤں) کے بنگلے بیچ کر نقصان کا ازالہ کیا جائے۔‘
مزید پڑھیں
-
خیبرپختونخوا: ریڈیو پاکستان سمیت کہاں کہاں نقصان ہوا؟Node ID: 763551
-
حکومت کو ریڈیو پاکستان پشاور کے تاریخی ریکارڈ کی تلاشNode ID: 766346
خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال نے اُردو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ نو اور دس مئی کے واقعات میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ ’ریڈیو پاکستان اور دیگر سرکاری املاک کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے نقصان پہنچایا ہے جس سے خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا ہے۔ میری تجویز ہے کہ یہ پیسے ان سے وصول ہونے چاہییں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے رہنماوں کی تقاریر کی وجہ سے 9 اور 10 مئی کے واقعات رونما ہوئے۔ اس لیے میری تجویز ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بنگلے بیچ کر وہ پیسہ متاثرہ عمارتوں کی بحالی پر خرچ کیا جائے۔‘
نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال کے بقول وزیراعلٰی ہاؤس کی دیوار کے ساتھ ان کے عالیشان بنگلے موجود ہیں۔ ’اگر ایک گھر بیچ بھی دیا جائے تو ان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کون سے سے اپنے پیسوں سے یہ خریدے ہیں؟‘
