یمنی عازمین نے تمام مراحل میں آسانی اور سہولتوں کی فراہمی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دریں اثنا روٹ ٹو مکہ کے تحت مراکش سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ پہنچ گیا ہے۔
وزارت حج کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’روٹ ٹو مکہ کے ذریعہ آنے والے مراکشی عازمین کو ایئرپورٹ میں انتظار کئے بغیر رہائش گاہوں تک پہنچایا جاتا ہے جہاں کچھ دیر بعد ان کا سامان بھی انہیں وہیں فراہم کیا جاتا ہے‘۔