دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، دو گاڑیاں متاثر
’مالی نقصان کے علاوہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق
محکمہ شہری دفاع نے کہاہے کہ ریاض میں واقع ایک دکان میں آگ لگنے سے سامنے کھڑی دو گاڑیاں بھی جل کر خاک ہوگئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہیں شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خطرے کے دائرے کو محدود کردیا‘۔
’شہری دفاع کی ٹیموں نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا ہے‘۔