Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

مملکت میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

ایک کلوسونے کے نرخ دو لاکھ 38 ہزار 326 ریال سے تجاوز کرگئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے روزسونے کے نرخ میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ جمعہ کے روز 21 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 207.09 ریال رہے جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 204.55 ریال تھی۔
عاجل نیوز نے مقامی گولڈ مارکیٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 24 قیراط ایک گرام سونا 236.67 ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 216.96 ریال اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 177.50 ریال رہی۔
جمعہ کے روز  8 گرام 21 قیراط والے سونے کی گنی کی قیمت 1988.03 ریال رہی جبکہ 22 قیراط والی گنی کے نرخ 2082.70 ریال رہے۔
ایک کلوسونے کے نرخ دو لاکھ 38 ہزار 326 ریال جبکہ 100 گرام کا سبیکہ ’بسکٹ‘ 23 ہزار951 ریال میں فروحت ہوا۔

شیئر: