Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مکہ میں سنیچر کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں سنیچر4 مارچ کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔
سبق اورعاجل ویب کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ ’گرینیج ٹائم کے مطابق رات سات بجکر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’چاند 93 فیصد روش ہوگا۔ اس موقع پر مریخ مغربی جہت میں نظر آئے گا۔ دیگر چکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جا سکیں گے‘۔
انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ کا کہنا تھا کہ ’خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند نظر آنے سے ماہرین فلکیات ستاروں اور سیاروں کی گردش سمیت مختلف باتیں دریافت کرتے ہیں‘۔
 ’دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے‘۔

شیئر: