پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 58 پیسے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 261.50 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر کو سونے کے نرخ کم ہوگئےNode ID: 746531
-
پیر 27 فروری 2023 کو سعودی ریال کا ریٹNode ID: 746546
خیال رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 69.67، اماراتی درہم 71.19، بحرینی دینار 693.59، عمانی ریال 679.24، کویتی دینار 851.70 اور قطری ریال کی قیمت 71.64 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 28 فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 263.8 اور قیمت فروخت 266.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 69.8 اور قیمت فروخت 70.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 74 اور قیمت فروخت 74.8 روپے رہی۔