ایمازون اکیڈمی 35 ہزار سعودی شہریوں کو ملازمت کے لیے تیار کرے گی
رونالڈو موچاوار کے مطابق اکیڈمی سے منسلک امیدواروں کا باقاعدگی سے امتحان ہو گا (فوٹو: عرب نیوز)
ایمازون اکیڈمی پروگرام کے ذریعے 35 ہزار سعودی شہریوں کو علاقائی اور انٹرنیشنل جاب مارکیٹ کے لیے تیار کیا جائے گا۔
عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ایمازون کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ریجن (مینا) کے نائب صدر رونالڈو موچاوار نے کہا کہ کمپنی کے ایسے نصاب کی بارے میں بتایا ہے کہ جو تھیوری اور پریکٹیکل ٹریننگ کا امتزاج ہے۔ یہ پروگرام تین سال کا ہے۔
رونالڈو موچاوار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک بڑی ڈیجیٹل تبدیلی سے گزر رہا ہے جس میں فائیو جی، آن لائن شاپنگ، ڈیجیٹل ادائیگی اور ڈیجیٹل کسٹمر سروس شامل ہے۔
’ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں ابھرنے والے سیکٹرز میں سرٹیفائیڈ ٹریننگ اور مہارت سے سعودی شہریوں کو مدد ملے گی کہ وہ اس میں اپنا کیریئر بنا سکیں۔ اسی لیے ہم نے سعودی عرب کے لیے ایمازون اکیڈمی پروگرام ترتیب دیا جو سعودی ویژن 2030 سے مسابقت رکھتا ہے۔‘
ایمازون اکیڈمی کا نصاب کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، لاجسٹکس اور رٹیل پر مشتمل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایمازون اکیڈمی کے نصاب میں ایمازون ویب سائٹ کی عالمی مہارت، ایمازون آپریشنز اور کسٹمر سروسز شامل ہے جو سعودی ہنر کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے جیسا کہ ویژن 2030 میں ترتیب دیا گیا ہے۔
’ہم اس سفر میں خود شراکت دار سمجھتے ہیں اور اسی لیے ہم نے موجودہ اور مستقبل کی مارکیٹ کی ضروریات کو سامنے رکھ کر اسے ترتیب دیا ہے۔‘
رونالڈو موچاوار کا کہنا تھا کہ یہ کورس کلاؤڈ کمپیوٹنگ رٹیل اور ای کامرس لاجسٹکس پر مشتمل ہو گا جس سے سیکھنے والوں کو ان فلیڈز میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
ان کے مطابق اکیڈمی سے منسلک امیدواروں کا باقاعدگی سے امتحان ہو گا جس کے ذریعے وہ علاقائی اور عالمی جاب مارکیٹ کے لیے تیار ہوں گے۔ کورس کا نصاب آن لائن، کلاس روم سیشنز اور ورکشاپس پر مشتمل ہے۔ اس کورس میں کلاؤڈ آرکیٹیکٹنگ، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ڈیٹا انیلسز میں سرٹیفیکیشن دی جائے گی۔
رونالڈو موچاوار کا کہنا تھا کہ لنکڈ اِن کی حالیہ تحققق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے 2023 میں یو اے ای اور سعودی عرب میں ملازمتوں کی سب سے زیادہ طلب ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں ہے۔
ایمازون اکیڈمی کے کورس سے حاصل والے علم اور مہارت سے سعودی شہریوں کو علاقائی اور عالمی مارکیٹ میں فوقیت حاصل ہو گی۔