Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی عرب اور تیونس کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون کا جائزہ

سعودی عرب اور تیونس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو تیونس کے ہم منصب نبیل عمار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے تیونس کے وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
رابطے کے دوران سعودی عرب اور تیونس کے تعلقات کے پہلووں اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مشترکہ مفادات کے اہم ترین ایشوز بھی زیر بحث آئے۔

شیئر: