Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی وزیر خارجہ کی بیلجیئم کی سینیٹ کی صدر سے ملاقات

مختلف شعبوں میں تعاون فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو برسلز میں بیلجیئم کی سینیٹ کی صدر سٹیفنی ڈیوس سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور بیلجیئم کے درمیان تعاون اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے متعدد امور پر پارلیمانی تعاون کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمانی تعاون کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر خالد الجندان اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن داود بھی موجود تھے۔

شیئر: