Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی وزیر خارجہ کا او آئی سی کے سربراہ سے رابطے میں تعلقات کا جائزہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مملکت اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قبرص کے وزیر خارجہ وانس کاسولیڈس اور کرغزستان کے وزیر خارجہ زینبک کولوبائف سے بھی الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات آگے بڑھنے پر گفتگو کی۔

شیئر: