Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

مختلف علاقوں میں بارش اوردھند کا امکان

دھند کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ بھی متاثر ہونے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مملکت کے متعدد شہروں میں آج جمعہ کے روز بارش کا قوی امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں دھند بھی چھائی رہے گی۔
قومی مرکز کی جانب سےجاری اطلاع کے مطابق ریاض ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، الباحہ ، عسیر، شرقیہ ، نجران اورجازان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قومی امکان ہے۔
ریاض ریجن کے متعدد علاقوں میں گہری دھند چھائی رہے گی جس کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔الافلاج ، السلیل ، وادی الدواسر میں رات کے آخری پہر اورصبح سویرے گہری دھند چھائی رہے گی۔جبکہ عفیف ، السلیل اور وادی الدواسر میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جس کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا۔
موسمیات کے قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ الباحہ ریجن کے علاوہ الباحہ ، العقیق اورالمندق وبلجرشی کے علاقوں میں صبح سویرے اوررات کے آخری پہردھند چھائے رہنے کا قوی امکان ہے۔
عسیر ریجن میں تیزہوا کے ساتھ گرد وغبارکی بھی توقع ہے جس کا سلسلہ بیشہ ، تثلیث ، طریب تک بھی پھیلنے کا امکان ہے۔ مشرقی ریجن اورمدینہ منورہ کے علاقے بھی گردوغبار کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیئر: