موسلادھار بارش کے باعث الغاط اور الزلفی میں سکول بند
جمعرات 26 جنوری 2023 10:32
’دونوں کمشنریوں اور ملحقہ علاقوں میں تعلیم آن لائن ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
الغاط اور الزلفی کمشنریوں کے محکمہ تعلیم نے آج جمعرات کو تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں کمشنریوں اور ملحقہ علاقوں میں تعلیم آن لائن ہوگی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سکول معطل کرنے کا فیصلہ موسلادھار بارش کے باعث کیا گیا ہے۔
’محکمہ موسمیات کی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ پورے علاقے میں بارش کے باعث سیلابی ریلوں کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ آج آن لائن ڈیوٹی دے گا‘۔