مسروقہ گاڑی کی رپوٹ پولیس سٹیشن جائے بغیر ابشر کے ذریعے کیسے درج کرائیں؟
مسروقہ گاڑی کی رپوٹ پولیس سٹیشن جائے بغیر ابشر کے ذریعے کیسے درج کرائیں؟
منگل 17 جنوری 2023 0:10
ابشراکاونٹ پرلاگ ان کے بعد سروسز’خدمات‘ کے آپشن کو اختیار کیا جائے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں اورمملکت میں مقیم غیرملکیوں کی سہولت کےلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ابشر‘ پرنئی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ابشرپلیٹ فارم پرحادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی کی ڈینٹنگ و پینٹنگ کرانے کے لیے ٹریفک پولیس سے این اوسی کے حصول کے مرحلے کو آسان بناتے ہوئے اسے ابشرپلیٹ فارم پرجاری کیا گیا تھا۔
اس سہولت سے قبل گاڑی کی مرمت کےلیے ٹریفک پولیس سے این اوسی حاصل کرنے کے لیے ادارے میں جانا ضروری ہوتا تھا جہاں درخواست فارم پرٹریفک پولیس کی جانب سے ورکشاپ کے لیے این اوسی جاری کیاجاتا تھا۔
ابشر پرگاڑی درست کرانے کے لیے این اوسی کی سہولت سے لوگوں کو کافی سہولت ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد اب براہ راست اپنے ابشر اکاونٹ کے ذریعےحادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی مرمت کےلیے این اوسی حاصل کرسکتے ہیں جس کےلیے انہیں ٹریفک پولیس کے ادارے میں جانے کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی۔
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی ڈینٹنگ وپینٹنگ کے لیے ٹریفک پولیس سے این اوسی حاصل نہ کرنے پرجرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کا باقاعدہ آغاز نئے سال کے ساتھ ہی کیا گیا ہے۔
مسروقہ گاڑی کی رپورٹ کرنےکے لیے ’شرطہ ‘یعنی تھانے پولیس اسٹیشن میں جانے کی ضرورت نہیں رہی۔
ابشراکاونٹ پرلاگ ان کرنے کے بعد سروسز’خدمات‘ کے آپشن کو اختیار کیا جائے جس کے بعد ’المرکبات‘ (وھیکل ) کا انتخاب کریں۔
مسروقہ گاڑی کی تفصیلات درج کریں اوراسے اپ لوڈ کردیاجائے( فائل فوٹو ایس پی اے)
اپنی گاڑی جس کے بارے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرانی ہو اس کی تفصیلات درج کریں اوراسے اپ لوڈ کردیاجائے۔
واضح رہے ابشر پلیٹ فارم پرموجودہ سہولت فراہم کیے جانے سے قبل مسروقہ گاڑی کی بروقت رپورٹ درج کرانے کےلیے مقررہ تھانے جانا ہوتا تھا جہاں سے گاڑی چوری یا غائب ہوئی تھی جہاں مسروقہ گاڑی کے بارے میں تفصیلات دی فراہم کرنے کے بعد مسروقہ گاڑی کی رپورٹ درج کی جاتی۔
ابشر اکاونٹ سے مسروقہ گاڑی کی رپورٹ کرانے کی سہولت سے وہ افراد بھی مستفیض ہوں گے جوچھٹی پروطن گئے ہوں اوران کی گاڑی گم ہوگئی ہو۔
ان افراد کو رپورٹ کرانے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ جس کی گاڑی چوری یا گم ہوتی ہے وہ خود یا اس کا نمائندہ جس کے پاس مصدقہ پاورآف اٹارنی ہوتا ہے وہ ہی تھانے میں گاڑی کی گمشدگی کی رپورٹ کرانے کا اہل ہوتا تھا۔ ابشرپلیٹ فارم پرگاڑی گم ہونے کی رپورٹ کرنے میں سہولت ہوگی۔