Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ڈرائیونگ سکول میں داخلے کی تاریخ اب ابشر کے ذریعے لیں

محکمہ ٹریفک نے داخلے کو آسان بناتے ہوئے اس کا طریقہ کار جاری کیا ہے(فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ  ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ڈرائیونگ سکول میں داخلے کی کارروائی آن لائن ابشر کے ذریعے کرسکتے ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ سکول میں داخلے کو آسان بناتے ہوئے اس کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ’ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے ڈرائیونگ سکول میں داخلے کی تاریخ حاصل کرنے کے لیے کارروائی کی جاسکتی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ابشراکاونٹ پر تاریخ اور وقت والے خانے کو پش کیا جائے پھر محکمہ ٹریفک کا انتخاب کیا جائے‘۔  
’اگلے مرحلے میں تاریخ والا آپشن استعمال کیا جائے اور پھر ڈرائیونگ سکول میں ٹریننگ والے آپشن کا انتخاب کیا جائے‘۔

شیئر: