Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

غیرملکیوں کو ابشر پر فیملی کی ڈیجیٹل آئی ڈی دکھانے کی سہولت

ڈیجیٹل آئی ڈی مملکت میں سیکیورٹی اہلکاروں کے یہاں قابل قبول ہوگی(فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میں مقیم غیرملکی کی فیملی کے افراد کی ڈیجیٹل آئی ڈی ابشر کے ذریعے دکھانے کی سہولت فراہم کی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’ابشر افراد‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مقیم غیرملکی کی فیملی کی ڈیجیٹل آئی ڈی مملکت میں سیکیورٹی اہلکاروں کے یہاں قابل قبول ہوگی۔ آئندہ غیرملکی کی فیملی کی آئی ڈی پرنٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 
یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور مختلف وزٹ ویزوں پر آنے والے غیرملکیوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ یہ سہولت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیئر: