شہزادہ فیصل بن فرحان کی برازیلی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت
شہزادہ فیصل بن فرحان نے برازیلی صدر کو مبارکباد پیش کی ہے اورکامیابی کی امید ظاہر کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برازیل کے نو منتخب صدر لوئس ڈا سلفا کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دار الحکومت برازیلیا میں واقع کانگریس میں مختلف ممالک کے وفود نے شرکت کی ہے۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برازیل کے صدر سے ملاقات کی اور شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے برازیلی صدر کو مبارکباد پیش کی ہے اورکامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔