سعودی قیادت کی طرف سے سوئس نو منتخب صدر کو مبارکباد
’سعودی قیادت نے سوئس صدر کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوئس کنفیڈریشن کے نو منتخب صدر الین بارسٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سوئس صدر کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں صدرالین بارسٹ کو لکھے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم نئی ذمہ داریوں میں آپ کے لیے کامیابی اور آپ کی قیادت میں ملک کے لیے ترقی کی امید رکھتے ہیں‘۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’آپ کی قیادت میں حکومت اور سوئس عوام کے لیے ترقی و کامرانی کی امید کا اظہار کرتے ہیں‘۔