قصیم ریجن میں گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی، شہری گرفتار
ملزم کے خلاف ایف آئی اردرج کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے قصیم ریجن کی پولیس نے گاڑی کی ٹکر سے دو افراد کو زخمی کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ قصیم ریجن کے مشرقی صحرائی علاقے میں تیزرفتار گاڑی سے دوافراد ٹکرا کرزخمی ہوئے ہیں۔
اطلاع ملنے پرپولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔ حادثے میں ملوث ملزم کوگرفتار کرکے اس کی گاڑی تحویل میں لے لی۔
ملزم کے خلاف ایف آئی اردرج کرکے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔