Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

مخالف سمت میں گاڑی چلانے اور پولیس گاڑی کو ٹکر مارنے والا شہری گرفتار 

شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے مخالف سمت  گاڑی چلانے اور سیکیورٹی فورس کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض ریجن میں موبائل فورس نے مخالف سمت میں گاڑی چلانے والے شہری کو گاڑی روکنے کے لیے کہا گیا اس نے گاڑی نہیں روکی اور فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
سعودی شہری کی عام شاہراہ پر مخالف سمت میں گاڑی چلانے اور راہگیروں کی زندگی کو خطرات لاحق کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

شیئر: