Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

راس الخیمہ میں گاڑی پہاڑی سے ٹکرا گئی، خلیجی نوجوان ہلاک 

خلیجی نوجوان پہاڑی سڑک سے اترتے ہوئے گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں پولیس سٹیشن کے قائم مقام سربراہ علی الرجبی نے کہا ہے کہ’ راس الخیمہ کے کوہستانی علاقے میں گاڑی پہاڑی سے ٹکرا گئی 22 سالہ خلیجی نوجوان جان کی بازی ہار گیا‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق علی الرجبی نے بتایا کہ’ آپریشن روم نے اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم روانہ کی۔ خلیجی نوجوان پہاڑی سڑک سے اترتے ہوئے گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔‘
حادثہ الرمس الشامل پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ ٹریفک حکام نے اس حوالے سے ضروری قانونی کارروائی کی ہے۔

شیئر: