Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

پیر 21 نومبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 264.49 اور یورو کی قدر 229.59 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر 21 نومبر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 49 پیسے کے اضافے کے بعد 223.66 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی ڈالر کی قیمت 18 نومبر کو 223.17 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 59.51، اماراتی درہم 60.89، کویتی دینار 725.96، عمانی ریال 581.70، بحرینی دینار 593.40 اور قطری ریال کی قیمت 61.14 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 264.49 اور یورو کی قدر 229.59 روپے رہی۔

شیئر: