Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

وزیر خزانہ نے آرمی چیف کے اہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس لے لیا

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے غیر قانونی اور غیر ضروری طور پر آرمی چیف کے اہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونا ٹیکس قوانین کے تحت ٹیکس ریکارڈ اور معلومات کو خفیہ رکھنے کے عمل کی خلاف ورزی ہے۔  
اس حوالے سے وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق محمود پاشا کو ذاتی حیثیت میں فوری طور پر تحقیقات کر کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے، ایف بی آر ڈیٹا چوری کرنے والے افراد کو ڈھونڈنے اور ان کی ذمہ داری کا تعین کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث پائے گئے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف بی آر نے فیکٹ فوکس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد انکوائری کا حکم دیا ہے۔ 

شیئر: