Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بدھ 16 نومبر کو سونے کی نئی قیمت کیا رہی؟

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1850 روپے اضافے کے ساتھ 158850 روپے رہی۔
فی دس گرام سونے کے نرخ 1586 روپے اضافے کے ساتھ 136188 روپے ریکارڈ کیے گئے۔
22 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 124839 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونا سات ڈالر مہنگا ہو کر 1782 ڈالر کا رہا۔
پاکستان میں بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے کے ساتھ 1690 روپے جب کہ دس گرام قیمت 8.5 روپے بڑھ کر 1448.9 روپے ریکارڈ کی گئی۔
 
 

شیئر: