Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

حائل میں ’گھریلو جھگڑے‘ کے بعد گاڑی کو نذرِآتش کرنے والا شہری گرفتار

ابتدائی تفتیش کے بعد پتا چلا کہ اس شہری نے گھریلو اختلافات کی بناء پر گاڑی کو نذرِ آتش کیا تھا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے حائل ریجن کی پولیس نے ایک ایسے شہری کو گرفتار کیا ہے جس کی گاڑی کو آگ لگانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
سبق نیوز کے مطابق مذکورہ شہری گاڑی کو آگ لگانے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے اس واقعے کی ویڈیو بنانے اور پھیلانے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پتا چلا کہ اس نے گھریلو اختلافات کی بناء پر گاڑی کو نذرِ آتش کیا تھا۔
ان دونوں گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر: