Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
تازہ ترین

کویت میں شہری کا اپنی دلہن کو 30 لاکھ ڈالر حق مہر

مقامی اخبار الرای کا کہنا ہے کہ ’کویت کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا مہر ہے‘ (فوٹو: سبق)
کویت میں ایک شہری نے شادی کے موقع پر دلہن کو 30 لاکھ ڈالر حق مہر ادا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی شہری نے شادی کی رات دلہن کو حق مہر کا چیک دیا ہے۔
مقامی اخبار الرای کا کہنا ہے کہ ’کویت کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا مہر ہے۔‘
متعلقہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کویت میں مہر کا کوئی ضابطہ نہیں ہے۔ کم سے کم ایک دینار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار دینار مہر کا ریکارڈ موجود ہے۔‘
’اس ضمن میں کوئی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ کی حد مقرر نہیں ہے بلکہ اسے معاشرے کے افراد کی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے۔

شیئر: