Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اگلے سال جولائی میں فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا: وزیر آئی ٹی امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ اگلے سال جولائی میں پاکستان میں فائیو جی سروع کا آغاز کیا جائے گا۔
جمعرات کو کراچی یونیورسٹی کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب میں امین الحق نے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جامعات کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے۔
امین الحق نے کہا کہ پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں برآمدات کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن سیکٹرز کے برامدات میں اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے سیکٹر کے دو سے تین فیصد کے اضافے  کے مقابلے میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے برآمدات میں 47.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔
وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئی ٹی انڈسٹری اور یونیورسٹیز کا آپس میں تعاون بہت ضروری ہے۔

شیئر: