Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شاہ سلمان اور ولی عہد کو جنوبی کوریا کے صدر کے مکتوب موصول

کورین نائب وزیر خارجہ  نے پیر کو سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے(
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے الگ الگ مکتوب موصول ہوئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کوریا کے صدر نے سعودی قیادت کے نام پیغامات میں مملکت کے ساتھ کوریا کے دوستانہ، مضبوط اور گہرے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا تذکرہ کیا ہے۔

 باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)

سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے کوریا کے نائب وزیر خارجہ  نے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کی اور سعودی قیادت کے نام کورین صدر کے مکتوب حوالے کیے۔
ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال جبکہ باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر بھی پیش کیا گیا۔ 
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور مملکت میں متعین کوریا کے سفیر بھی موجود تھے۔ 

شیئر: