Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جمہوریہ چیک اور آذربائیجان کے صدور کے مکتوب موصول

مکتوب دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات سے متعلق ہیں (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جمہوریہ چیک اور آذربائیجان کے صدور کے مکتوب موصول ہوئے ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور ان کی سپورٹ کے طریقوں سے متعلق ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت میں جمہوریہ چیک کے سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخرجی سے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جمہوریہ چیک کے سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے ( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو آذربائیجان کے صدر کی طرف سے بھی مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ ولید عبدالکریم الخرجی سے اتوار کو ریاض میں مملکت میں آذربائیجان کے ناظم الامورعمران صدیقوف نے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا ہے۔
اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کےعلاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: