Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شہزادہ محمد بن سلمان کو نائجیریا کے صدر کا مکتوب موصول

نائجیریا کے سفیر نے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو نائجیریا کے صدر محمد بخاری کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں اور ان کے برادرعوام کے گہرے اور مضبوط تعلقات نیز مختلف شعبوں میں ہر سطح پر انہیں مزید بہتر بنانے کے طریقوں سے ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مملکت میں متعین نائجیریا کے سفیر یحیی لاوال نے بدھ کو نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا ہے۔ 
اس موقع پردونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: