Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تاجکستان کے صدر کا مکتوب موصول

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو مکتوب وصول کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
مکتوب دونوں ملکوں کے مضبوط اور گہرے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ہر سطح پر انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے ہے۔
سعو دی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تاجکستان کے صدر نے ایکسپو 2030 کی سعودی دارالحکومت ریاض میں میزبانی سے متعلق مملکت کی درخواست کی حمایت کی ہے۔ 
تاجکستان کے صدر کا مکتوب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مھر الدین سے جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں وصول کیا ہے۔ 
اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور تاجکستان کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

شیئر: