جمعرات 15 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 15 ستمبر 2022 13:43
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر ایک روپے 56 پیسے کے اضافے سے 235.88 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 62.74، اماراتی درہم 64.22، کویتی دینار 763.33، عمانی ریال 612.68 اور بحرینی دینار کی قدر 625.71 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ 272.06 اور یورو کی قیمت 235.38 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 240 اور قیمت فروخت 241 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 63.1 اور قیمت فروخت 63.7 روپے رہی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.2 اور قیمت فروخت 65.7، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 277 اور قیمت فروخت 279.5 روپے رہی۔