پاکستانی اداکارہ ریشم نے پانی میں مچھلیوں کی خوراک کے ساتھ پلاسٹک کے تھیلے پھینکنے پر معافی مانگی تو سوشل میڈیا نے ان کے نئے پیغام کو خوب سراہا ہے۔
اس سے قبل ریشم نے خود پر تنقید کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’لگتا ہے دنیا کی ساری آلودگی کی ذمہ دار میں ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
’ریشم جی، مچھلیاں کھانا کھاتی ہیں پلاسٹک کے تھیلے نہیں‘Node ID: 700221
-
’آپ میرے گلے لگیں گی؟‘ میگھن مرکل سے لڑکی کی فرمائشNode ID: 700496
-
’مجھ پر گیا ہے‘، بیٹے کی تصویر پر شاہ رخ خان کا تبصرہNode ID: 700806
اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں ریشم کا کہنا ہے کہ ’میری معذرت قبول کیجیے۔ جو کچھ بھی ہوا، نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن یہ جان بوجھ کر نہیں کیا بلکہ بے دھیانی اور بے خیالی میں ہوا، پوری قوم سے معافی مانگتی ہوں۔‘
جذباتی انداز میں دیے گئے پیغام میں ریشم کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی ہے۔‘
اداکارہ ریشم نے نہر میں پلاسٹک پھینکنے پر معافی مانگ لی۔#Resham #Pakistan #UrduNews pic.twitter.com/xo76Zkt0Dw
— Urdu News (@UrduNewsCom) September 14, 2022
ریشم کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے افراد نے ان کی وضاحت کو ’مناسب اقدام‘ کہا تو کئی صارفین نے کہا کہ ’ریشم جی اچھا لگا، آئندہ احتیاط کیجیے گا۔‘
شمع جونیجو نے ان کے پیغام پر تبصرے میں لکھا کہ ’ریشم یہ تمہارا بڑا پن ہے۔‘

عمرچیمہ نے معافی کے انداز کو موضوع بحث بناتے ہوئے لکھا کہ ’معافی کا وہ انداز جس سے مانگنے والے کا بڑا پن ظاہر ہوتا ہے۔‘
سید شبیر کاظمی نے ’غلطی تسلیم کرنے‘ پر اداکارہ کو شاباش دی تو زنیرہ راشد نے لکھا کہ ’لوگ کسی کو معاف نہیں کرتے۔‘












