ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ بھر میں سوگ جاری ہے جہاں شہری اپنی ملکہ کی یاد میں اداس ہیں انھیں خراج عقیدت بھی پیش کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈچس آف سسیکس میگھن مرکل کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ونڈسر کاسل میں تعزیت کرنے کے لیے آنے والے لوگوں سے مل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شاہی جوڑے نے کھانا تقسیم کیا: ’وہ سادہ، سچے لوگ ہیں‘Node ID: 472486
-
’شاہی خاندان سے اس قدر ناخوش تھی کہ خودکشی کے بارے میں سوچا‘Node ID: 547186
عوام سے ملتے ہوئے میگھن مرکل کا سامنا ایک لڑکی سے ہوا جس نے میگھن سے گلے ملنے کی فرمائش کردی۔
میگھن مرکل نے لڑکی سے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر انہوں نے اپنا نام امیلکا بتایا، پھر میگھن نے انہیں تعزیت کے لیے آنے پر شکریہ ادا کیا، جس پر لڑکی نے کہا کہ کیا آپ مجھے گلے مل سکتی ہیں؟ جس پر میگھن نے کہا 'کیوں نہیں۔'
اس کے بعد میگھن اس لڑکی کو گلے لگاتی ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر دھڑادھڑ شیئر ہو رہی ہے۔
Back on the right side of tik tok
(It's the hug from another angle. And the convo) pic.twitter.com/IZ5axjCElb— Lili (*Not the Princess of Montecito) (@SheTweetsSA) September 11, 2022
میگھن مرکل اپنے شوہر ڈیوک آف سسکس پرنس ہیری کے ساتھ ونڈسر کاسل میں آئی تھیں جہاں تعزیت کے لیے آئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میگھن مرکل اور شہزادہ ہیری کی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر انگلینڈ آمد اس وجہ سے اہم تصور کی جا رہی ہے کہ دونوں اس سے قبل شاہی خاندان سے اپنا تعلق ختم کر چکے ہیں اور ملکہ برطانیہ اور میگھن کے درمیان چلنے والی چپقلش کے باعث شاہی جوڑا امریکہ شفٹ ہو چکا ہے۔
میگھن مرکل اور لڑکی کے درمیان ہونے والی گفتگو اس وقت ٹوئٹر پر زیربحث ہے اور اس پر مختلف قسم کے تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔

شیرون کُلرز کہتی ہیں کہ 'مجھے رونا آ گیا کیونکہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میگھن کو اس وقت گلے لگنے کی کتنی ضرورت تھی۔‘
کیٹ کانٹ اینی مور نے لکھا کہ 'یہ ہیں میگھن، میں پڑھ رہی ہوں کہ میگھن کو غلط سمجھا گیا ہے اور جو بھی میگھن سے ملتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ وہ بہت گرم جوش، رحم دل، نفیس اور خوبصورت خاتون ہیں۔'












