Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے ملائیشیا کے سلطان کو تہنیتی مکتوب

’سعودی قیادت نے ملائیشیا کے عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملائیشیا کے سلطان عبد اللہ احمد شاہ کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ملائیشیا کے عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے سلطان عبد اللہ احمد شاہ کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم ملائیشیا کی حکومت اور عوام کے لیے ترقی اور کامرانی کی دعا کرتے ہیں‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے بھی سلطان عبد اللہ کو روانہ کیا گیا ہے جس میں ولی عہد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملائیشیا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: