Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025

شاہ سلمان کو چینی صدر کی طرف سے مکتوب موصول

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چینی صدر نے اپنے مکتوب میں سعودی عرب اور چین کے برادرانہ تعلقات کو سراہا ہے۔
چینی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا ہے۔
چینی صدر نے ایکسپو 2030 کی میزبانی پر سعودی عرب کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
چینی صدر کا مکتوب ریاض میں چینی سفیر چن وی چنگ نے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبد الکریم الخریجی نے وصول کیا ہے۔

شیئر: