پاکستان میں ان دنوں ڈالر روز ہی اونچی اڑان بھر رہا ہے، حکومت ڈالر کی بڑھتی قیمت کو قابو کرنے کی اپنی سی کوشش کر رہی ہے جو فی الحال کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی۔
ایسے وقت میں جب روپے کی قدر گھٹتی جا رہی ہے اور ڈالر 239 روپے تک پہنچ گیا ہے، جمعرات کی شام اچانک ہی گوگل پر ڈالر کی قیمت 207 روپے دکھائی دی جس نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن میں سب سے بڑا اضافہNode ID: 688491
سوشل میڈیا پر سکرین شاٹس شیئر کیے جانے لگے اور ہر کوئی یہ پوچھتا نظر آیا کہ ’اچانک ڈالر کا ریٹ اتنا کیسے گر گیا؟‘ کچھ صارفین خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے لیکن ان کی خوش فہمی پر جلد ہی پانی پھر گیا جب یہ معلوم ہوا کہ دراصل یہ سرچ انجن گوگل کی غلطی ہے باقی ذرائع ڈالر کا اصل ریٹ بتا رہے ہیں۔
گوگل پر ایک ڈالر کی قیمت 207 روپے لکھی ہوئی آرہی ہے جبکہ ڈالر کی اصل قیمت 239 روپے ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں تقریبا 12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گوگل پر ڈالر کی قیمت کی غلطی کے باعث سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی شہریوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
According to sources Shehbaz Shareef paid $100M to Google to show dollar rate at 207.10
#ایف_بی_آر_کو_روکو pic.twitter.com/KrXXMNe0mM
— Hamza safi (@hamzasafi302) July 28, 2022
حمزہ نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ 'ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے گوگل کو 100 ملین ڈالر دیے ہیں تاکہ ڈالر کا ریٹ 207 روپے دکھائی دے۔‘
Google glitch may give you a heart attack by a false hope of dollar at 207. Don't believe it. It's 237 in interbank and 250 in open market.
Trust Pakistan. It will never disappoint you in proving itself the most terrible country on the planet.
— Dr Saqlain Shah (@DrSaqlainSh) July 28, 2022
ڈاکٹر ثقلین نامی ایک صارف نے کہا ہے کہ 'گوگل کی غلطی نے 207 روپے ڈالر کی جھوٹی امید دکھا کر آپ کو دل کا دورہ پڑوایا ہے، اس پر بھروسہ نہ کریں، یہ انٹر بینک میں 237 روپے ہیں اور اوپن مارکیٹ میں 250 روپے ہے'۔
Dollar at Rs 207 as shown in Google. @MaryamNSharif abhi time hai tweet kr dain it’s because of Shehbaz Speed. Subha wapis 240 pe hojana
— Aisha Yousaf (@AishaaViews) July 28, 2022