Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 152000 روپے ہو گئی ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
‎27جولائی کو سونے کی فی دس گرام قیمت 2143 روپے اضافے کے ساتھ 130315 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت تین ڈالر بڑھ کر 1721 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار ہے۔

شیئر: