Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

فالورز بڑھانے کے لیے گداگری کا ارتکاب کرنے والی خاتون گرفتار

’خاتون نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گداگری کرتے دکھایا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد بڑھانے کے لیے گداگر کا کردار ادا کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق واقعہ جدہ میں ہوا ہے جہاں ایک خاتون نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گداگری کرتے دکھایا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خاتون نے فالور کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ویڈیو شیئر کی ہے جبکہ گدگری کا ارتکاب کرکے قانون کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے‘۔
’مذکورہ خاتون کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کی گئی اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: