حرم مکی شریف کالج میں آن لائن داخلوں کا آغاز
’داخلوں کا آغاز کل منگل 20 ذو الحجہ سے بدھ 12 محرم تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
حرم مکی شریف کالج میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی کالج میں آن لائن داخلہ لے سکتے ہیں۔
کالج کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رجسٹریشن کے لیے مختص لنک کے ذریعہ داخلوں کا آغاز کل منگل 20 ذو الحجہ سے بدھ 12 محرم تک جاری رہے گا‘۔
’داخلے کی شرائط میں ہے کہ طالبعلم سعودی شہری ہو یا اقامہ ہولڈر غیر ملکی ہے ۔ اس کے پاس ہائی سکول یا اس کے مساوی سند ہو اور 85 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہوں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آن لائن داخلوں کے بعد درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور بعد ازاں انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا‘۔