Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پبلک مقامات پر آنے والوں کو پریشان کرنے پر 24 افراد گرفتار

گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ (فوٹو الریاض)
طائف پولیس کی سپیشل فورس نے پبلک مقامات پر آنے جانے والوں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پریشان کرنے والے  24 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے خلاف رپورٹیں موصول ہوئی تھیں۔ یہ ڈرائیوروں اور راہ گیروں کی سلامتی کو خطرات سے دوچار کررہے تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق طائف پولیس نے بتایا ہے کہ جن 24 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے وہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے بھی مرتکب پائے گئے۔ ان میں سے تین کے قبضے سے نشہ آور اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ وہ پبلک مقامات پر آنے جانے والوں کو تنگ کررہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: